اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات خراب نہ ہوتے تو حکومت میں ہوتے: فواد چوہدری

اسلام آباد ( نیشنل ٹائمز)سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پی ٹی آئی کی سابقہ حکومت کے اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات خراب ہونے کا اعتراف کرلیا۔نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں صحافی نےفواد چوہدری سے اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات خراب ہونے کا سوال کیا جس پر انہوں نے کہا کہ اگر تعلقات خراب نہ ہوتے تو حکومت میں ہوتے۔فواد چوہدری کے جواب پر میزبان نے سوال کیا کہ ان کے اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات کب سے خراب ہیں ؟ اس پر سابق وزیر نے شاعری میں جواب دیا اور شعر پڑھا’ وقت کرتا ہے پرورش برسوں، حادثہ ایک دم نہیں ہوتا‘۔بعد ازاں پی ٹی آئی رہنما نے وضاحت دی کی کہ ان کی حکومت کے مہینوں سے اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات خراب تھے اسے ٹھیک کرنے کی کوشش بھی کی گئی۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات کی بہتری کے لیے انہوں نے خود بھی کوشش کی۔



  تازہ ترین   
ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کی قوم کو مبارکباد
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
بانی کی ہسپتال منتقلی : پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور
فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
علی ڈار سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر گفتگو
بی ایل اے کا عوام دشمن ایجنڈا بے نقاب، بلوچستان میں پھر پنجابی مزدور قتل
ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی، دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی: محسن نقوی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر