اسلام آباد ( نیشنل ٹائمز) سابق وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ شب ٹوئٹر اسپیس میں لائیو شرکت کی جس کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہورہے ہیں۔اسی حوالے سے سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر اسپیس کا ایک اسکرین شاٹ تیزی سے وائرل ہورہا ہے جس میں یہ دعویٰ تھا کہ اس میں عمران خان کی مخالف مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے بھی شرکت کی ہے۔اسکرین شاٹ کے تیزی سے وائرل ہونے کے بعد مریم نواز کے پولیٹیکل سیکرٹری ذیشان ملک نے ردعمل کا اظہار کیا۔ذیشان ملک نے اس اسکرین شاٹ کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ مریم نواز نے اسپیس سیشن میں شرکت نہیں کی، بلکہ ان کے اکاؤنٹ سے منسوب یہ اسکرین شاٹ ترمیم شدہ یعنی edited ہے۔خیال رہے کہ عمران خان کی اسپیس میں شرکت کرنے والوں کی تعداد ایکلاکھ 65 ہزار تک تھی۔۔
کیا عمران خان کی ٹوئٹر اسپیس میں مریم نواز نے بھی شرکت کی؟



