مفتاح اسماعیل کی ابھی سے کانپیں ٹانگنے لگیں: اسد عمر

اسلام آباد ( نیشنل ٹائمز) پی ٹی آئی کے رہنما، سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ مفتاح اسماعیل آپ کی ابھی سے کانپیں ٹانگنی شروع ہو گئی ہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے لیے معاملات چلانا مشکل ہے، ایک ماہ پہلے تک زرِ مبادلہ کے ذخائر ریکارڈ سطح پر تھے، صرف 4 ہفتے میں زرِ مبادلہ کے ذخائر میں 5ارب ڈالرز کی کمی ہوئی ہے۔اسد عمر نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو ایک ہفتے میں شدید نقصان پہنچا ہے، ہم نے تنکا تنکا جمع کر کے زرِ مبادلہ کے ذخائر بڑھائے تھے۔فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روز میں کرنے کا حکم PTI نے چیلنج کر دیاان کا کہنا ہے کہ یہ حکومت نہیں چل سکتی، آئیں پاکستانیوں کے پاس چلتے ہیں، الیکشن کرائیں، الیکشن کمیشن متعصب الیکشن کمیشن نظر آتا ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہم نے فنڈنگ کی تمام تفصیلات جمع کرائی ہیں، مفتاح اسماعیل نے گلہ کیا اور کہا کہ ریکارڈ خسارہ ہو گیا، مفتاح! یہ آپ کے بس کی بات نہیں، جب ہماری حکومت آئی تو ہمیں 2.1 ارب ڈالرز کا یعنی 4 گنا زیادہ خسارہ ملا تھا۔انہوں نے کہا کہ روزانہ سماعت کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل فائل کر رہے ہیں، دوسری درخواست الیکشن کمیشن کے امتیازی سلوک کے خلاف ہے۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ الیکشن کمیشن ایک غیر جانبدار الیکشن کمیشن نہیں رہا، عمران خان نے غیر جانبدار الیکشن کمیشن کے لیے تعیناتی کی تھی۔فیصلہ ہونے جا رہا ہے تو منصفوں پر شک کیا جا رہا ہے: اکبر ایس بابران کا کہنا ہے کہ ہم الیکشن کمیشن پر ایک ہفتے سے نہیں بہت پہلے سے اعتراضات اٹھا رہے ہیں، نہ ہم نے کبھی سپریم کورٹ پر حملہ کرایا، نہ کسی جج کو ہٹانے کی کوشش کی۔اسد عمر کا مزید کہنا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کو پھینٹ پھینٹ کر دہی بنا دیا گیا ہے، ملک میں بڑی سیاسی جماعتوں کی تحقیقات ہونی چاہیے۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے 2018ء میں فیصلے میں کہا تھا کہ تمام جماعتوں کی اسکروٹنی کی جائے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی اسکروٹنی کمیٹی کا نام و نشان نظر نہیں آ رہا، انصاف ہونا چاہیے بلکہ ہوتا ہوا نظر آنا چاہیے۔



  تازہ ترین   
ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کی قوم کو مبارکباد
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
بانی کی ہسپتال منتقلی : پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور
فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
علی ڈار سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر گفتگو
بی ایل اے کا عوام دشمن ایجنڈا بے نقاب، بلوچستان میں پھر پنجابی مزدور قتل
ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی، دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی: محسن نقوی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر