چیف سیکرٹری کا گورنر پنجاب کے احکامات ماننے سے انکار

اسلام آباد ( نیشنل ٹائمز) چیف سیکرٹری نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کے پرنسپل سیکرٹری کو ہٹانے کے احکامات ماننے سے انکار کر دیا۔گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے نو منتخب وزیراعلیٰ حمزہ شہباز سے حلف لینے کے لیے خط لکھنے پر پرنسپل سیکرٹری راشد منصور کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے ان کی جگہ اسپیشل سیکرٹری عمر سعید کو اضافی چارج دیا تھا۔حمزہ شہباز سے حلف کیلئے خط لکھنے کا معاملہ، گورنر پنجاب نے پرنسپل سیکرٹری کو عہدے سے ہٹا دیاتاہم اب اطلاعات ہیں کہ چیف سیکرٹری پنجاب نے پرنسپل سیکرٹری کا تبادلہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔چیف سیکرٹری آفس کا کہنا ہے کہ پرنسپل سیکرٹری نے خط لکھ کر اپنی ذمہ داری نبھائی، آئین کی خلاف ورزی پر گورنر کو آگاہ کرنا پرنسپل سیکرٹری کی ذمہ داری تھی۔چیف سیکرٹری آفس کا یہ بھی کہنا ہے کہ پرنسپل سیکرٹری راشد منصور کی جانب سے اٹھائے جانے والے اعتراضات درست تھے۔



  تازہ ترین   
ایران نے مذاکرات کیلئے پاکستانی ثالثوں کے ذریعے اپنی تجاویز بھیج دیں: ایرانی میڈیا
امریکی صدر نے ایران سے جنگ بندی ختم، دوبارہ حملوں کا اشارہ دے دیا
آبنائے ہرمز کو ’آبنائے ٹرمپ‘ قرار دینے پر ایرانی وزیر خارجہ کا ردعمل آ گیا
8 کروڑ لیٹر ڈیزل کے ساتھ پاکستانی جہاز آبنائے ہرمز پار کر گیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار ارکان کو یونان بھیجنے کا فیصلہ
دہشتگردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے: وزیراعظم
اسرائیل کے لبنان میں حملے تیز، مزید 28 افراد شہید، متعدد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر