فواد چوہدری ٹوئٹر پر تاحال وفاقی وزیر برقرار

اسلام آباد ( نیشنل ٹائمز) تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد جہاں عمران خان وزیر اعظم نہیں رہے وہیں ان کی کابینہ کے خاتمے کے بعد تمام وزرا بھی وزارت کے عہدے سے فارغ ہوگئے۔پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے کے بعد عمران خان سمیت کئی وفاقی وزرا کے ٹوئٹر بائیو میں لفظ سابق کی تبدیلی دیکھنے میں آچکی ہے تاہم سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری خود کو ٹوئٹر پر تاحال وفاقی وزیر برقرار رکھے ہوئے ہیں۔فواد چوہدری کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کا جائزہ لیں تو وہاں اب بھی وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات اور وزیر قانون درج ہے۔ٹوئٹر پر فواد چوہدری کے 5 ملین فالوورز ہیں، یہی نہیں حکومت کے خاتمے کے بعد فواد چوہدری کی جانب سے متعدد ٹوئٹ بھی کی جاچکی ہیں لیکن اس باوجود بھی انہوں نے اپنی ٹوئٹر بائیو میں تبدیلی نہیں کی۔خیال رہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے بعد اب شہباز شریف کی کابینہ میں وزیر اطلاعات کا قلمدان مریم اورنگزیب کو دیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کی قوم کو مبارکباد
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
بانی کی ہسپتال منتقلی : پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور
فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
علی ڈار سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر گفتگو
بی ایل اے کا عوام دشمن ایجنڈا بے نقاب، بلوچستان میں پھر پنجابی مزدور قتل
ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی، دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی: محسن نقوی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر