گورنر پنجاب کا پرنسپل سیکریٹری کو ہٹانے کیلئے چیف سیکریٹری کو خط

اسلام آباد ( نیشنل ٹائمز) گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے اپنے پرنسپل سیکریٹری کی طرف سے خط لکھنے کے معاملے پر انہیں ہٹانے کے لیے چیف سیکریٹری کو خط لکھ دیا۔پنجاب کے گورنر عمر سرفراز چیمہ نے پرنسپل سیکریٹری راشد منصور کے خط لکھنے کی تحقیقات کا حکم بھی دے دیا۔ذرائع کے مطابق پرنسپل سیکریٹری راشد منصور کی جگہ اسپیشل سیکریٹری عمر سعید کو اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ گورنر کا اعتراض ہے کہ پرنسپل سیکریٹری کس طرح گورنر کو دباؤ میں لا سکتے ہیں، پرنسپل سیکریٹری از خود کیسے خط لکھ سکتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب نے پرنسپل سیکریٹری کے خطوط منظرِ عام پر آنے کے بعد معاملے کی انکوائری کی۔گورنر نے اس بات کی تحقیقات کا حکم دیا کہ پرنسپل سیکریٹری کی خفیہ خط و کتابت میڈیا تک کیسے پہنچی۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پہلے خط میں گورنر پنجاب کو حمزہ شہباز سے حلف لینے کا کہا گیا تھا، جبکہ دوسرے خط میں گورنر کو موصول ہونے والی سیکریٹری اسمبلی کی رپورٹ کو ازخود مسترد کیا گیا تھا۔



  تازہ ترین   
ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کی قوم کو مبارکباد
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
بانی کی ہسپتال منتقلی : پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور
فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
علی ڈار سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر گفتگو
بی ایل اے کا عوام دشمن ایجنڈا بے نقاب، بلوچستان میں پھر پنجابی مزدور قتل
ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی، دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی: محسن نقوی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر