قوم آپ کو جائز وزیر اعظم نہیں مانتی، ایک سیٹ کیلئے چپ نہیں رہوں گا

لاہور (نیشنل ٹائمز) جاوید ہاشمی نے ملک میں انتخابات کروانے کامطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی مخدوم جاوید ہاشمی کی جانب سے وزیر اعظم شہباز شریف کے نام پیغام جاری کیا گیا ہے۔ معروف صحافی اقرار الحسن کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو ٹوئٹ کی گئی جس میں جاوید ہاشمی شہباز شریف حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

اقرار الحسن نے کہا کہ جاوید ہاشمی نے بھی “امپورٹڈ حکومت نامنظور” کہہ دیا۔ جاوید ہاشمی کل بھی ٹھیک کہہ رہے تھے اور آج بھی درست فرما رہے ہیں۔ ویڈیو پیغام میں جاوید ہاشمی نے کہا کہ انتخابات کرانے چاہیئں، ایک سیٹ کیلئے میں چپ نہیں رہ سکتا۔مسلم لیگ ن کو بھی کہتا ہوں یہ جیسے کابینہ بنا رہے ہیں، ایسے نہیں بنے گی، لوگ اس کو قبول بھی نہیں کریں گے۔

جب تک عمران خان کو ہٹانا تھا، قوم تب تک آپ کے ساتھ تھی، عمران خان کو ہٹانے کے بعد قوم آپ کو جائز وزیر اعظم نہیں مانتی۔ دوسری جانب تحریک انصاف کی جانب سے بھی مسلسل انتخابات کروانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ عمران خان کی جانب سے کراچی جلسے میں عوام سے اپیل کی گئی تھی کہ باہر نکلیں اور نئے انتخابات کا مطالبہ کریں۔ جبکہ اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فیصل واوڈا نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گالی نہیں دیں گے لیکن لوٹا کہیں گے، امپورٹڈحکومت بھی کہیں گے کیوں کہ ملک چوروں کو مل گیا ہے ، ایک دوسرے میں تقسیم ہورہی ہے لیکن عوام مداخلت کرے گی ، 6 ہفتے کے اندر موجودہ حکومت گرائیں گے اور ملک میں نیا الیکشن کرایا جائے گا۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ الیکشن کمیشن اس وقت مسلم لیگ ن بی کا کردار ادا کر رہا ہے ، الیکشن کمیشن کو اب عمران خان کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے تاہم سپریم کورٹ سے امید ہے کہ انصاف پر مبنی فیصلہ کرے گی۔



  تازہ ترین   
ایران نے مذاکرات کیلئے پاکستانی ثالثوں کے ذریعے اپنی تجاویز بھیج دیں: ایرانی میڈیا
امریکی صدر نے ایران سے جنگ بندی ختم، دوبارہ حملوں کا اشارہ دے دیا
آبنائے ہرمز کو ’آبنائے ٹرمپ‘ قرار دینے پر ایرانی وزیر خارجہ کا ردعمل آ گیا
8 کروڑ لیٹر ڈیزل کے ساتھ پاکستانی جہاز آبنائے ہرمز پار کر گیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار ارکان کو یونان بھیجنے کا فیصلہ
دہشتگردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے: وزیراعظم
اسرائیل کے لبنان میں حملے تیز، مزید 28 افراد شہید، متعدد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر