چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان نے 2018 کے بعد پہلی بار امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان نے 2018 کے بعد پہلی بار امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔عمران خان نے اپنی پرانی حلیف جماعت کے امیر کو ٹیلیفون کیا اور ملکی سیاسی صورتحال، دو طرفہ معاملات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی بات چیت کی۔سابق وزیراعظم نے سراج الحق کو بتایا کہ اُن کی حکومت ایک باضابطہ سازش کے تحت ہٹایا گیا ہے، قومی رجحانات کی حامل محب وطن قوتوں کو مل کر اس سازش کو ناکام بنانا ہوگا۔دوران گفتگو امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے عمران خان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جبکہ دونوں قائدین نے روابط میں تسلسل برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔2018ء کے انتخابات سے قبل پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی خیبرپختونخوا حکومت میں 5 سال اتحادی رہ چکی ہیں۔



  تازہ ترین   
ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کی قوم کو مبارکباد
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
بانی کی ہسپتال منتقلی : پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور
فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
علی ڈار سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر گفتگو
بی ایل اے کا عوام دشمن ایجنڈا بے نقاب، بلوچستان میں پھر پنجابی مزدور قتل
ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی، دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی: محسن نقوی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر