وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا حلف نہ لینے کیخلاف حمزہ شہباز کی درخواست دائر

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)لاہور ہائی کورٹ میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی حلف برداری کے لیے حمزہ شہباز کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے۔درخواست میں چیف سیکریٹری پنجاب اور گورنر پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔عدالتِ عالیہ میں درخواست اعظم نذیر تارڑ ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عثمان بزدار کا استعفیٰ یکم اپریل سے منظور ہو چکا اور وزیرِ اعلیٰ کا دفتر اس وقت خالی ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ گورنر کا منتخب وزیرِ اعلیٰ کوحلف کے لیے بلانا آئینی روایت ہے، آئینی روایات کی خلاف ورزی درحقیقت آئین سے انحراف ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئینی بحران پیدا کیا جا رہا ہے جو پارلیمانی جمہوریت اور آئین کی روح کے خلاف ہے، گورنر آفس وفاق اور اتحاد کی علامت ہے اور گورنر کا کام آئین کا تحفظ ہے۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ آئین میں گورنر کو بادشاہ کی طرح کے اختیارات حاصل نہیں، گورنر پنجاب کا درخواست گزار سے حلف نہ لینا سیاسی شعبدہ بازی اور بدنیتی ہے۔حمزہ شہباز نے اپنی درخواست میں مزید کہا ہے کہ صدر، اسپیکر اور گورنر کے آفس کا کام پارٹی پالیسیز کو اختیار کرنا نہیں۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا درخواست میں یہ بھی کہنا ہے کہ حلف نہیں لیا جا رہا اس لیے آئینی درخواست دائر کرنے کے سوا کوئی اور چارہ نہیں ہے۔



  تازہ ترین   
ایران نے مذاکرات کیلئے پاکستانی ثالثوں کے ذریعے اپنی تجاویز بھیج دیں: ایرانی میڈیا
امریکی صدر نے ایران سے جنگ بندی ختم، دوبارہ حملوں کا اشارہ دے دیا
آبنائے ہرمز کو ’آبنائے ٹرمپ‘ قرار دینے پر ایرانی وزیر خارجہ کا ردعمل آ گیا
8 کروڑ لیٹر ڈیزل کے ساتھ پاکستانی جہاز آبنائے ہرمز پار کر گیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار ارکان کو یونان بھیجنے کا فیصلہ
دہشتگردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے: وزیراعظم
اسرائیل کے لبنان میں حملے تیز، مزید 28 افراد شہید، متعدد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر