اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ کا اجرا روکنے اور وطن واپسی پر گرفتار کرنے کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے شہری نعیم حیدر کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری خارجہ اور نوازشریف سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف سزا یافتہ، عدالتی مفرور ہیں جنہیں ڈپلومیٹک پاسپورٹ جاری کیا جا رہا ہے۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ نوازشریف اس عدالت کیساتھ بھی آنکھ مچولی کھیل کر فرار ہوئے اور اشتہاری قرار پائے، سزا یافتہ مجرم کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ جاری کرنا آئین کی روح کے منافی ہے۔وکیل درخواست گزار نے استدعا کی کہ نوازشریف کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ جاری کرنے سے روکنے کے احکامات جاری کریں اور انہیں وطن واپسی پر گرفتار کرکے متعلقہ کورٹ میں پیش کرنے کا حکم دیا جائے۔چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کہا کہ بتائیں وفاقی حکومت نے کب آرڈر کیا جس سے آپ متاثر ہیں؟، یہ کورٹ ہوا میں تو کوئی آرڈر نہیں کرے گی۔عدالت نے کہا کہ پورے میڈیا میں اس کے چرچے ہیں،ہم نے کوشش کی کہ وہ آرڈر ملے مگر نہیں مل سکا۔چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کہا کہ عدالتی فیصلے موجود ہیں،اشتہاری کو سرینڈر کرنا ضروری ہے، کوئی اشتہاری ہے تو اس کے ساتھ قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ اشتہاری کو پاسپورٹ جاری ہوا تو اس عدالت کی عزت کا سوال ہے، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اس عدالت کی عزت عدالتی فیصلے ہیں۔چیف جسٹس اطہرمن اللّٰہ نے کہا کہ عدالت کےپاس پہلےہی بہت اہم کیسز ہیں، قیمتی وقت سائلین کیلئے ہے، عدالتی وقت ضائع کرنے پر کیوں نہ آپ پر جرمانہ کیا جائے۔اس موقع پر چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔



  تازہ ترین   
ایران نے مذاکرات کیلئے پاکستانی ثالثوں کے ذریعے اپنی تجاویز بھیج دیں: ایرانی میڈیا
امریکی صدر نے ایران سے جنگ بندی ختم، دوبارہ حملوں کا اشارہ دے دیا
آبنائے ہرمز کو ’آبنائے ٹرمپ‘ قرار دینے پر ایرانی وزیر خارجہ کا ردعمل آ گیا
8 کروڑ لیٹر ڈیزل کے ساتھ پاکستانی جہاز آبنائے ہرمز پار کر گیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار ارکان کو یونان بھیجنے کا فیصلہ
دہشتگردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے: وزیراعظم
اسرائیل کے لبنان میں حملے تیز، مزید 28 افراد شہید، متعدد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر