چودھری شجاعت حسین سیاست میں بڑھتی ہوئی کشیدگی سے دلبرداشتہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)چودھری شجاعت حسین سیاست میں بڑھتی ہوئی کشیدگی سے دلبرداشتہ ہوکر سیاست چھوڑنے پر غور کر رہے ہیں۔ جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ گزشتہ روز چودھری پرویز الہیٰ کی عیادت کے لئے ان کے گھر گئے توچودھری شجاعت حسین اورچودھری وجاہت حسین بھی موجود تھے۔ لیاقت بلوچ نے مشورہ دیا کہ کشیدگی اور انتہا پسندی ختم کرنے کیلئے میدان میں آئیں،ملکی سیاست میں حالیہ کشیدگی کا ذکر ہوا تو ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری شجاعت حسین نے انتہائی دل گرفتہ انداز میں کہا کہ میں توسوچ رہا ہوں کہ اب سیاست میں رہنا بھی ہے یا نہیں ۔جس پر لیاقت بلوچ نے کہا کہ چودھری صاحب! آپ وضع دار سیاسی شخصیت ہیں سیاست چھوڑنے کی بجائے بہتر ہے سیاسی کشیدگی اور انتہا پسندی کو ختم کرنے کیلئے میدان میں آئیں۔ قوم کو سمجھائیں کہ یہ سب کچھ کسی کے مفاد میں بھی نہیں،جس پر چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ لیاقت صاحب میں اپنا ذہن بناتا ہوں ، پھر آپ سے ملاقات کرکے بات کروں گا۔



  تازہ ترین   
ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کی قوم کو مبارکباد
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
بانی کی ہسپتال منتقلی : پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور
فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
علی ڈار سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر گفتگو
بی ایل اے کا عوام دشمن ایجنڈا بے نقاب، بلوچستان میں پھر پنجابی مزدور قتل
ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی، دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی: محسن نقوی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر