فارن فنڈنگ کیس میں ان کی پارٹی آئوٹ کردی جائے گی، تم نے فارن فنڈنگ نہیں یہودیوں اور بھارتیوں کی فنڈنگ لی ہے، تہلکہ خیز دعویٰ

کراچی (نیشنل ٹائمز)سندھ کے وزیراطلاعات سعید غنی نے کہاہے کہ عمران خان کہتا ہے فارن فنڈنگ کیس میں ان کی پارٹی آئوٹ کردی جائے گی، تم نے فارن فنڈنگ نہیں یہودیوں اور بھارتیوں کی فنڈنگ لی ہے،صدر پاکستان نے آئین توڑا ہے، کسی بھی جمہوری ملک میں ایسا نہیں ہونا چاہیئے ، عدم اعتماد کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش کی گئی، کل پنجاب اسمبلی میں نامعلوم افراد کو داخل کراکر تشدد کرایا گیا۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا کہ عمران نیازی مانتے ہیں کہ کراچی نے انہیں مینڈیٹ دیا، نمائندگی کا دعوی کرنے والی جماعت کے جلسے میں 30ہزار سے کم لوگ تھے، ہم نے باغ جناح کو ایک مرتبہ نہیں کئی مرتبہ بھرا ہے، ہمارا جلسہ پنڈال کے اندر اور باہر دونوں اطراف چل رہا ہوتا ہے، عمران خان کے جو کام بطور وزیراعظم کرنے کے تھے وہ نہیں کیے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں گیس کا بحران ہوا ، بڑے بڑے اسکینڈل سامنے آئے، کل عمران خان نے یہ ضرور کہا کہ انتقامی کارروائی ہوگی، کل عمران خان نے کہا فارن فنڈنگ کیس سے ہمیں باہر کرنے کی کوشش ہے، فارن فنڈنگ کیس تو کئی سال سے چل رہا ہے، توشہ خانہ کیس یوسف رضا گیلانی اور دیگر پر بنا، تو کیا یہ کیس عمران خان کے خلاف نہیں بن سکتا۔انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہوتا کہ تحفہ سستے میں خریدیں اور مہنگے داموں بیچ دیں، اگر تحفے بیچ دیئے تھے تو پیسے قومی خزانے میں جمع کرادیتے، جو آدمی زکواۃ اور چندہ چور ہو وہ یہ کام نہیں کرتا، کہتا ہے فارن فنڈنگ کیس میں ان کی پارٹی آئوٹ کردی جائے گی، تم نے فارن فنڈنگ نہیں یہودیوں اور بھارتیوں کی فنڈنگ لی ہے۔



  تازہ ترین   
ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کی قوم کو مبارکباد
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
بانی کی ہسپتال منتقلی : پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور
فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
علی ڈار سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر گفتگو
بی ایل اے کا عوام دشمن ایجنڈا بے نقاب، بلوچستان میں پھر پنجابی مزدور قتل
ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی، دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی: محسن نقوی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر