صیہونی پولیس کا ایک بار پھر مسجد اقصیٰ پر دھاوا، 17 فلسطینی زخمی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)اسرائیلی پولیس نے ایک با ر پھر مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا جس دوران 17 فلسطینی زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی پولیس نے اتوار کی صبح مسجد اقصٰی پر دھاوا بولا اور بچوں سمیت نہتے فلسطینیوں کو نشانہ بنایا جب کہ فورسز نے مسجد میں موجود افراد کو باہر نکال دیا۔نیو یارک ٹائمز کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی پولیس نے 4 گھنٹوں تک مسجد میں نمازیوں کو داخل ہونے نہیں دیا۔رپورٹ کے مطابق مسلمانوں کے مسجد میں داخلے پر پابندی کے بعد جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوگیا، پولیس کو مسجد میں داخلے کے خواہش مند مسلمانوں پر لاٹھی چارج اور دستی بموں کا استعمال کرتے بھی دیکھا گیا۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فورسز نے جمعہ کی صبح مسجد اقصیٰ پر اچانک دھاوا بولتے ہوئے کمپاؤنڈ میں موجود نمازیوں پر آنسو گیس کی شیلنگ کی اور ان پر ربڑ کی گولیاں بھی برسائی تھیں۔فلسطینی ریڈ کریسنٹ سروس کے مطابق مسجد اقصیٰ کے کمپاؤنڈ میں اسرائیلی فورسز کی بربریت کے باعث 152 فلسطینی زخمی ہو ئے۔



  تازہ ترین   
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم
آئی ایم ایف کا وسیع پیمانے پر فیول سبسڈی سکیم فوری ختم کرنے کا مطالبہ
پاکستان، بحرین کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
شمالی وزیرستان میں آپریشن، فتنہ الخوارج کے 4 کمانڈرز سمیت 9 دہشت گرد ہلاک
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ طے
ایران مذاکرات کے ساتھ مزاحمت اور استقامت کا سلسلہ بھی جاری رکھے گا، مسعود پزشکیان
سعودی عرب کے 2 ہوائی اڈوں پر حوثیوں کے حملے، 3 افراد جاں بحق، 36 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر