جنوبی افریقا میں سیلاب نے تباہی مچادی، 400 سے زائد افراد ہلاک

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)جنوبی افریقا میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں جس میں اب تک 443 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کےمطابق جنوبی افریقا کے جنوب مشرقی ساحلی علاقے میں آنے والے سیلاب نے شدید تباہی مچائی ہے جس میں حکام نے اب تک 443 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جب کہ متعدد افراد تاحال لاپتا ہیں۔جنوب مشرقی صوبے کے حکام کاکہنا ہےکہ اتوار کے روز دو ریسکیو اہلکار بھی ہلاک ہوئے جب کہ مزید 63 افراد کا اب تک کچھ پتا نہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے جنوبی افریقا کے صوبے کوازولو ناتال میں شدید بارشوں سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی جب کہ سیلاب کے نتیجے میں ساحلی شہر ڈربن میں زیادہ ہلاکتیں ہوئیں جہاں پانی عمارتوں اور گھروں میں داخل ہوگیا۔سیلاب کے نتیجے میں اسپتال اور 500 کے قریب اسکولز مکمل طور پر تباہ ہوچکے ہیں۔
صوبائی حکام نے ہلاکتوں، گھروں کی تباہی اور انفرا اسٹرکچر کی تباہ کاریوں کو تاریخی قرار دیا ہے۔



  تازہ ترین   
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم
آئی ایم ایف کا وسیع پیمانے پر فیول سبسڈی سکیم فوری ختم کرنے کا مطالبہ
پاکستان، بحرین کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
شمالی وزیرستان میں آپریشن، فتنہ الخوارج کے 4 کمانڈرز سمیت 9 دہشت گرد ہلاک
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ طے
ایران مذاکرات کے ساتھ مزاحمت اور استقامت کا سلسلہ بھی جاری رکھے گا، مسعود پزشکیان
سعودی عرب کے 2 ہوائی اڈوں پر حوثیوں کے حملے، 3 افراد جاں بحق، 36 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر