عمران خان کی جانب سے چارٹر طیارہ استعمال کرنے پر احسن اقبال کی پبلک کمپنی پر کڑی تنقید

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)عمران خان کی جانب سے کراچی جلسے میں شرکت کے لیے پبلک کمپنی کا چارٹر طیارہ استعمال کرنے پر مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔گزشتہ روز عمران خان کراچی جلسے میں شرکت کے لیے چارٹر طیارے کے ذریعے اسلام آباد سے کراچی پہنچے تھے جبکہ کراچی سے واپس بھی چارٹر طیارے کے ذریعے ہی گئے تھے۔اس حوالے سے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے پیچھے ایک طیارہ بھی نظر آ رہا ہے۔احسن اقبال نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ اینگرو کارپوریشن کی جانب سے انتہائی غیر پیشہ ورانہ رویہ دیکھنے میں آیا کہ ایک سیاسی جماعت کا لیڈر حکومت مخالف ریلی کے لیے ان کا طیارہ استعمال کر رہا ہے۔لیگی رہنما نے مزید لکھا کہ اس سے ہٹ کر کہ یہ طیارہ چارٹر تھا یا اسپانسرڈ، برائے مہربانی ایک عوامی کمپنی ہونے کی حیثیت سے اپنی حدود کو جانیں، یہ ذاتی جاگیر نہیں ہے۔



  تازہ ترین   
ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کی قوم کو مبارکباد
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
بانی کی ہسپتال منتقلی : پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور
فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
علی ڈار سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر گفتگو
بی ایل اے کا عوام دشمن ایجنڈا بے نقاب، بلوچستان میں پھر پنجابی مزدور قتل
ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی، دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی: محسن نقوی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر