گورنر اسٹیٹ بینک اور چیئرمین ایف بی آر کی بھی تبدیلی کا امکان

کراچی (نیشنل ٹائمز)نئی وفاقی حکومت کے قیام کے بعد گورنر اسٹیٹ بینک اور چیئرمین ایف بی آر کو بھی تبدیل کئے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم اور اس کا ساتھ دینے والی سیاسی جماعتوں کی حکومت کی اولین ترجیح معیشت کی بحالی ہوگی۔ذرائع نے بتایاکہ نئی حکومت کے قیام کے بعد نئے وفاقی معاشی مشیر کی تقرری کا فیصلہ 24گھنٹوں میں ہی کرلیا جائے گا۔ذرائع نے بتایاکہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری پالیسی ریٹ پر فوری نظر ثانی ہوگی۔اس کے علاوہ نیا گورنر اسٹیٹ بینک اور چیئرمین ایف بی آر مقرر کیا جائے گا۔ذرائع نے بتایاکہنئی ٹیم کو وفاقی اقتصادی اشاریوں اور ٹیکس پلان تشکیل دینے کا ٹاسک دیا جائے گا۔نئی ٹیم کی تشکیل کے بعد آئی ایم ایف سے اسی ہفتے مذاکرات شروع ہوں گے۔اس کے علاوہ نیا پرنسپل سیکرٹری اور سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ بھی اسی ہفتے لگایا جائے گا۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر