جہانگیر ترین نے 15 اپریل کو لندن سے لاہور کا ٹکٹ بک کرا لیا، گروپ کے ارکان ائیرپورٹ پر استقبال کریں گے

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)معروف سیاستدان جہانگیر ترین 15 اپریل کو پاکستان پہنچیں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کو ڈاکٹرز نے سفر کی اجازت دے دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جہانگیر ترین نے 15 اپریل کو لندن سے لاہور کا ٹکٹ بک کرا لیا۔عون چوہدری کا کہنا ہے کہ گروپ کے تمام ارکان جہانگیر ترین کا ائیرپورٹ پر استقبال کریں گے۔جہانگیر ترین تحریک انصاف کے تمام ناراض دھڑوں سے ملاقات کریں گے۔وہ واپسی پر علیم خان، چوہدری سرور ، اسد کھوکھر اور دیگر سے ملاقات کریںگے۔جہانگیر ترین پنجاب میں متحدہ اپوزیشن کے وزارت اعلیٰ کے امیدوار حمزہ شہباز سے بھی ملاقات کریں گے۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن)نے تحریک انصاف کی جانب سے استعفے دیے جانے کے فیصلے کے بعد دوسرا پلان تیار کرلیا ہے۔ایک انٹرویومیں احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی جس نشست سے استعفیٰ دے گی وہاں ضمنی انتخاب ہوگا، جب ہم اپوزیشن میں تھے، استعفوں کی بات کرتے تھے تو پی ٹی آئی کہتی تھی کہ ضمنی انتخاب کروائیں گے۔ رہنما مسلم لیگ (ن)نے کہا کہ پی ٹی آئی کی خالی نشست پر دوسرے نمبر پر آنیوالے اتحادی امیدوار کو سپورٹ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی نے خیبر پختون خوا میں زیادہ سے زیادہ استعفیٰ دے کر سسٹم کو ڈائون کیا تو دوبارہ الیکشن کروائیں گے۔احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے اپنی انا کی خاطر جمہوری سسٹم کو یرغمال بنائے رکھا، عمران خان اب حکومت میں نہیں اپوزیشن میں ہیں، کوشش کریں گے اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلیں۔رہنما مسلم لیگ (ن)نے کہا کہ جب پارلیمنٹ کے باہر قیدیوں والی وین آئی تو چیزیں پگھلنا شروع ہوئیں۔احسن اقبال نے کہا کہ شہباز شریف پاکستان کے وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔

 



  تازہ ترین   
ایران نے مذاکرات کیلئے پاکستانی ثالثوں کے ذریعے اپنی تجاویز بھیج دیں: ایرانی میڈیا
امریکی صدر نے ایران سے جنگ بندی ختم، دوبارہ حملوں کا اشارہ دے دیا
آبنائے ہرمز کو ’آبنائے ٹرمپ‘ قرار دینے پر ایرانی وزیر خارجہ کا ردعمل آ گیا
8 کروڑ لیٹر ڈیزل کے ساتھ پاکستانی جہاز آبنائے ہرمز پار کر گیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار ارکان کو یونان بھیجنے کا فیصلہ
دہشتگردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے: وزیراعظم
اسرائیل کے لبنان میں حملے تیز، مزید 28 افراد شہید، متعدد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر