امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران

تہران(نیشنل ٹائمز) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے سے ایران کو کوئی خطرہ نہیں، امریکی سکیورٹی کی ناکامی کے بعد خطے میں نئے دفاعی معاہدے ہو رہے ہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ باہمی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری رہیں تو کوئی بات چیت نہیں ہو گی، امریکی سکیورٹی کی ناکامی کے بعد خطے میں نئے معاہدے ہو رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تیسری قوت مداخلت نہ کرے تو آبنائے ہرمز کو کھولا جا سکتا ہے، امریکا مشرق وسطی میں عدم استحکام کا ذمہ دار ہے۔ 

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ خطے کے ممالک ایران کے خلاف اپنی سرزمین استعمال نہ ہونے دیں، نیا علاقائی اتحاد ظاہر کرتا ہے کہ امریکی سکیورٹی گارنٹی قابل اعتبار نہیں۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ خطے کے ممالک جان گئے ہیں سکیورٹی جھوٹے بروکروں سے خریدی جانے والی کوئی شے نہیں ہے، حقائق پر مبنی اور دشمن کی درست نشاندہی کرنے والا ہر معاہدہ علاقائی سلامتی کے لیے اہم ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ درست حکمت عملی سے خطے میں عدم استحکام کی روک تھام ممکن ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایران اور امریکا کے درمیان براہ راست مذاکرات نہیں ہو رہے، ثالثوں کے ذریعے رابطے جاری ہیں، ایران اور عمان کے درمیان مذاکرات جاری ہیں، آبنائے ہرمز کے ٹرانزٹ روٹ پر اتفاق ہوچکا ہے۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ عمان کے ساتھ مشترکہ اعلامیے پر بات چیت جاری ہے، آبنائے ہرمز سے محفوظ آمدورفت یقینی بنانے کے لیے ضروری طریقہ کار بھی وضع کیے جائیں گے، ایران اب بھی جنگ کی حالت میں ہے۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر