اب تبدیلی نہیں بلکہ انقلاب آرہا ہے، فیصل جاوید

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ اب تبدیلی نہیں بلکہ انقلاب آرہا ہے۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فیصل جاوید نے کہا کہ آئیے عمران خان کی کال پر فوری نئے انتخابات کے لیے مہم کا حصہ بنیں اور امپورٹڈ حکومت کو مسترد کر دیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی زیر قیادت اس مہم کا آغاز انشاء اللّٰہ کل پشاور سے ہوگا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے گرینڈ جلسے پشاور کے بعد کراچی اور پھر لاہور میں ہوں گے۔خیال رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان کے کراچی جلسے کی تاریخ میں تبدیلی کا اعلان کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے دورۂ کراچی کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ عمران خان اتوار کے بجائے اب ہفتہ کے روز کراچی جائیں گے، وہ 16 اپریل رات 9 بجے کراچی کے عوام سے خطاب کریں گے۔



  تازہ ترین   
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر