ایم کیو ایم کا وفاق میں کوئی وزارت نہ لینے پر غور

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے حکومت کی تبدیلی کے بعد اپنی مشاورت کے بعد حکومت میں کوئی وزارت نہ لینے پر غور شروع کر دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سابقہ اپوزیشن کے ساتھ ہونے والے معاہدے میں ایم کیو ایم نے کہا تھا کہ ہمارے لیے وزارت سے زیادہ عوامی مسائل کے حل کی اہمیت ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کو وفاق میں ایک وزارت کے علاوہ ڈپٹی اسپیکر شپ کی بھی پیشکش کی گئی ہے، اس حوالے سے پیر کو مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی قیادت بھی اسلام آباد میں ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے ملاقات کرے گی۔دریں اثناءمسلم لیگ کے رہنما اور وزیر اعظم کے امیدوار میاں شہباز شریف نے پارلیمنٹ لاجز میں ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کی اور تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کے ساتھ تعاون پر شکریہ ادا کیا۔شہباز شریف کے ہمراہ ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، مریم اورنگزیب و دیگر رہنما بھی موجود تھے جبکہ ایم کیو ایم کی جانب سے امین الحق، کشور زہرا، خواجہ اظہار الحسن، جاوید حنیف اور دیگر اراکین اسمبلی ملاقات شامل تھے۔اس موقع پر میاں شہباز شریف نے مکمل حمایت اور وزیراعظم نامزد کرنے پر ایم کیو ایم رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا، ملاقات میں مستقبل کی سیاست اور اتحاد کو جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔



  تازہ ترین   
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر