وزیر اعلیٰ کا انتخاب، حکومتی اتحاد اور متحدہ اپوزیشن کے نمبرز گیم پر دعوے

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے حکومتی اتحاد اور متحدہ اپوزیشن کے نمبرز گیم پر دعوے سامنے آرہے ہیں۔ حکومتی اتحاد کا پنجاب اسمبلی میں 189ووٹ کا دعوی ہے جبکہ متحدہ اپوزیشن نے اپنی گنتی 200 سے اوپر ہونے کا دعوی کیا ہے۔ترجمان اسپیکر پنجاب اسمبلی فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس اکثریت ہے۔پنجاب میں وزیراعلیٰ کا انتخاب، معاملے کے حل کیلئے فریقین کو 2 بجے تک کی مہلتدوسری جانب ن لیگ کی عظمی بخاری نے دعوی کیا ہے کہ ہم نے اپنی اکثریت ثابت کر دی ہے، 202 سے زائد ارکان ہمارےساتھ ہیں۔حکومت کی آرٹیکل 63 اے کے تحت منحرف ارکان کے ووٹ تسلیم نہ کرنے کی حکمت عملی سامنے آئی ہے۔ذرائع کے مطابق پارٹی چیئرمین عمران خان کی جانب سے منحرف ارکان کے خلاف ریفرنس فائل ہوں گے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ مسلم لیگ ق اور پی ٹی آئی رہنماؤں کی اہم مشاورت آج بھی ہوگی جبکہ حکومتی اتحاد کے اپوزیشن ارکان، ناراض ارکان سمیت دیگر سے رابطے تیز ہوگئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جلد ووٹنگ کے لئے قانونی محاذ پر متحرک ہے، حکومتی اتحاد نے بھی ووٹنگ سے متعلق حکمت عملی کو حتمی شکل دیدی ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر