ویلکم بیک ٹو پرانا پاکستان، بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زراری نے تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد خطاب کرتے ہوئے الفاظ کہے کہ ’ویلکم بیک ٹو پرانا پاکستان۔‘اپنے خطاب کے آغاز میں بلاول بھٹو زرداری نے ایوانِ زیریں اور پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پہلی مرتبہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی ہے اور ہم نے آج تاریخ رقم کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 10 اپریل 1973 میں اس ایوان نے آئین کو منظور کیا تھا۔ 10 اپریل 1986 کو بینظیر بھٹو اپنی جلاوطنی ختم کرکے ضیا الحق کے خلاف جدوجہد کرنے کے لیے لاہور تشریف لائیں تھیں۔ انہوں نے اپنی بات جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج 10 اپریل 2022 ہے کو ’ویلکم بیک ٹو پرانا پاکستان‘۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ میں 3، 4 سال اس ایوان کا رکن رہا ہوں، جتنا ان برسوں کے دوران جو سیکھا ہے، زندگی بھر نہیں سیکھا ہوں۔
انہوں نے نے کہا کہ میں نوجوانوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ اپنے خوابوں کے حصول کی خواہش کو ترک نہ کریں کچھ بھی ناممکن نہیں ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ظلم پھر ظلم ہے، بڑھتا ہے تو پھر مٹ جاتا ہے۔ جمہوریت بہترین انتقام ہے، پاکستان زندہ باد۔



  تازہ ترین   
ایران نے مذاکرات کیلئے پاکستانی ثالثوں کے ذریعے اپنی تجاویز بھیج دیں: ایرانی میڈیا
امریکی صدر نے ایران سے جنگ بندی ختم، دوبارہ حملوں کا اشارہ دے دیا
آبنائے ہرمز کو ’آبنائے ٹرمپ‘ قرار دینے پر ایرانی وزیر خارجہ کا ردعمل آ گیا
8 کروڑ لیٹر ڈیزل کے ساتھ پاکستانی جہاز آبنائے ہرمز پار کر گیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار ارکان کو یونان بھیجنے کا فیصلہ
دہشتگردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے: وزیراعظم
اسرائیل کے لبنان میں حملے تیز، مزید 28 افراد شہید، متعدد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر