عمران نیازی میدان چھوڑ کر بھاگ گئے، سعید غنی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ آخری بال تک کھیلنے کا جھوٹا دعویٰ کرنے والے عمران نیازی، جنرل نیازی کی طرح میدان چھوڑ کر بھاگ گئے۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سعید غنی نے کہا کہ ہم ’آخری بال‘ لیکر صبح سے ⁦ عمران خان ⁩ کو ڈھونڈتے رہے لیکن وہ بھاگ گئے۔سعید غنی نے اپنے پیغام کے ساتھ دو تصاویر بھی شیئر کی ہیں، ایک تصویر میں وہ گیند لیے بیٹھے ہیں جس پر ’آخری‘ لکھا ہوا ہے، جبکہ دوسری تصویر میں ان کے موبائل پر ووٹنگ کراؤ لکھا ہوا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ شب قومی اسمبلی نے عمران خان پر عدم اعتماد کر دیا جس کے بعد عمران خان پاکستان کے وزیرِ اعظم نہیں رہے۔تحریکِ عدم اعتماد کی قرار داد کے حق میں 174 ووٹ آئے، پی ٹی آئی کے منحرف ارکان نے ووٹ نہیں ڈالا۔پارلیمنٹ نے عمران خان کو وزارتِ عظمیٰ کے منصب سے فارغ کر دیا۔تمام غیرآئینی حربے ناکام، عمران فارغ، تحریک عدم اعتماد کامیاب، حق میں 174 ووٹ، اسپیکر اسد قیصر مستعفی، کارروائی ایاز صادق نے چلائی، PTI ارکان ایوان سے چلے گئےاپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وزیرِ اعظم کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد جمع کرائی تھی۔تحریکِ عدم اعتماد ناکام بنانے کے لیے اپنائے گئے تمام غیر آئینی حربے ناکام رہے۔عمران خان تحریکِ عدم اعتماد کے ذریعے نکالے جانے والے ملک کے پہلے وزیرِ اعظم بن گئے۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر