میں نے کوئی آئین نہیں توڑا، قاسم سوری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کا کہنا ہے کہ میں نے کوئی آئین نہیں توڑا، جو چیزیں سامنے آئیں اس کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے کہا کہ میں محب وطن پاکستانی ہوں، بیرون ملک سازش کے خلاف ثبوت دیکھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کابینہ اور قومی سلامتی کمیٹی نے توثیق کی اس کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بڑی قوتیں صرف پاکستان میں ہی نہیں باقی جگہوں پر بھی حکومت بدلنے کا سوچ رہی ہیں، حکومت نے کمیشن بنایا ہے، غیرملکی ایجنڈے کے تحت حکومتیں بدلیں تو ایک محب وطن پاکستانی کیا قدم اٹھائے۔ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ جنہوں نے مارشل لاء لگایا انہوں نے غلط کیا، ہماری جمہوری حکومت ہے، عوام تحریک انصاف اور عمران خان کے ساتھ ہے، عوام کو پتا ہے سازش ہورہی ہے۔قاسم سوری کا کہنا تھا کہ بیرونی آقاؤں کی غلامی کرتے ہوئے حکومت بدلنے کی کوشش کی جارہی ہے، میں نے پاکستان کی خاطر رولنگ دی، ساری زندگی اس پر فخر کروں گا۔قاسم سوری نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے مایوسی ہوئی، عدالت آرٹیکل 5 اور میری رولنگ کی طرف گئی ہی نہیں، اگر اعلیٰ عدالیہ کے ججز خط دیکھتے تو وہ بھی یہ ہی فیصلہ کرتے۔خیال رہے کہ قاسم سوری نے 3 اپریل کو وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد مسترد کرنے کی رولنگ دی تھی۔اپوزیشن نے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کروادیسپریم کورٹ آف پاکستان نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو غیر آئینی قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ قاسم سوری نے دانستہ طور پر آئین کو سبوتاژ کیا، اُن کا اقدام آرٹیکل 6 کے زمرے میں آتا ہے۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر