تم کیا کوئی ایٹم بم بنا رہے تھے کہ تمہارے خلاف سازش کرنے کی ضرورت پیش آ گئی تھی؟ مریم نواز کا عمران خان پر شدید طنز

لاہور (نیشنل ٹائمز)پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ سمجھ سے باہر ہے کہ ایک سیاسی شخص ہاری ہوئی بازی کیوں کھیلے گا؟سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مریم نواز نے لکھا کہ انشاء اللہ عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کا سیاسی مستقبل تو اب ختم ہو گیا، لیکن چودھری پرویز الہی صاحب کو اس کے اس کے جرائم کا حصہ دار نہیں بننا چاہیے جبکہ وہ جانتے ہیں عمران خان کے یہ ہتھکنڈے اب زیادہ دن نہیں چلیں گے۔ سمجھ سے باہر ہے کہ ایک سیاسی شخص ہاری ہوئی بازی کیوںکھیلے گا؟ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ حیرانگی کی بات یہ نہیں عمران خان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے ملک، آئین، قانون،رولز اور پروسیجرز کا سرِبازار تماشہ لگایا، تکلیف دہ بات یہ کہ یہ سب کر کے بھی وہ دندناتا پھر رہا ہے۔ کسی دوسرے سیاسی رہنما نے اگر یہ کیا ہوتا تو اب تک پھانسی پر جھول گیا ہوتا۔لیگی نائب صدر کا کہنا تھا کہ تم کیا کوئی ایٹم بم بنا رہے تھے، کوئی ہائیڈروجن بم بنا رہے تھے یا دنیا فتح کرنے نکلے تھے جو کسی کو تمہارے خلاف سازش کرنے کی ضرورت پیش آ گئی تھی؟ جب تم سے کسی نے کچھ مانگا ہی نہیں تو تم نے absolutely not کس کو کہا؟



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر