مسجد الحرام کے عملے میں پانچ روبوٹس بھی شامل

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)مکہ المکرمہ میں رمضان المبارک کے لیے مسجد الحرام کے عملے میں پانچ روبوٹس کو شامل کردیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق، آج کل مسجد الحرام میں رمضان کی وجہ سے رش زیادہ ہوگیا ہے تو صفائی ستھرائی کے کام میں مدد کے لیے مسجد کے عملے میں 5 روبوٹس کو شامل کردیا گیا ہے۔ان روبوٹس کے ذمہ یہ کام لگایا گیا ہے کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ خانہ کعبہ کی چھت بالکل صاف ستھری رہے۔یہ روبوٹس صفائی کے جدید ترین طریقوں کا استعمال کرتے ہوئے دستی طور پر اور ایپلیکیشن کے ذریعے، دونوں طرح سے کام کرتے ہیں۔مسجدالحرام کےانڈر سیکرٹری جنرل فار سروسز نے ان ربورٹس کے حوالے سے میڈیا کو بتایا ہے کہ’اس سمارٹ ویکیوم کو چارج کرنے میں چار گھنٹے تک کا وقت لگتا ہے اور اس کی بیٹری مسلسل تین گھنٹے تک چلتی ہے‘۔انہوں نے مزید کہا کہ ’سمارٹ ویکیوم تین گھنٹے میں 180 مربع میٹر کے رقبے پر کیا جاتاہے‘۔اُنہوں نے کہا کہ’ ان جدید آلات اور ٹیکنالوجی کا مقصد سنگ مرمر کے معیار کو برقرار رکھنا، گندگی کو دور کرنا اور کعبہ کو خاص طور پر اور مسجدالحرام کو پاک رکھنا ہے‘۔اُنہوں نے مزید کہا کہ’ایجنسی اللہ کے مقدس گھر کو پاک کرنے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی فراہم کرنے کی خواہشمند ہےکیونکہ یہ ٹیکنالوجی کاموں کی کارکردگی کو تیز کرنے میں معاون ثابت ہوں گی‘۔



  تازہ ترین   
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک
ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم
روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر