صبا قمر کی سالگرہ پر ‘اج لگیا اے پتہ’ کا میوزک ویڈیو ریلیز

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سرحدوں کے دونوں طرف سے بے شمار محبتیں اور تعریفیں سمیٹنے والے زندگی کے منفرد اسٹوری لائن پر مبنی مسز اینڈ مسٹر شمیم کے ہر سو چرچے ہیں۔صبا قمر اور نعمان اعجاز کے مرکزی کرداروں کے ساتھ یہ ویب سیریز حال ہی میں ZEE 5 پر شروع ہوئی ہے۔ مسز شمیم کا کردار کرنے والی صبا کی سالگرہ کے موقع پر زندگی نے ویب سیریز کے OST کی میوزک ویڈیو ‘اج لگیا اے پتہ’ ریلیز کی ہے۔ سمیع خان کی دھن اور فریحہ پرویز کی آواز نے اس گیت کو مزید دلکش بنادیا ہے جبکہ خوبصورت بولوں کے ساتھ یہ نغمہ سننے والوں کے دل موہ لینے کے لیے کافی ہے۔ اس میں عمینہ اور شمیم کے درد اور دل ٹوٹنے کے احساس کو عمدگی کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔صبا قمر نے انسٹاگرام پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، کچھ لمحات ایسے ہوتے ہیں جب حقیقت آپ کے سامنے آشکار ہوتی ہے اور اس احساس کو لفظوں میں ڈھال دیا جائے تو ایسا نغمہ وجود میں آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دلکش نغمہ عمینہ کے جذبات کی صحیح عکاسی کرتا ہے۔ واقعی یہ سالگرہ کا بہترین تحفہ ہے۔ کاشف نثار اور مصباح شفیق کی پروڈکشن مسز اینڈ مسٹر شمیم ایک غیر معمولی لو اسٹوری ہے۔

 



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی آج رات ایران میں بڑی کارروائی کی دھمکی، تیل تنصیبات پر قبضے کا عندیہ
قومی اقتصادی سروے پیش، حکومت اہم معاشی اہداف کے حصول میں ناکام
لیڈر کی رہائی کیلئے احتجاج کریں مگر اداروں کو نشانہ نہ بنائیں: خواجہ آصف
بھارت کی پانی روکنے کی کوشش کے دور رس نتائج نکلیں گے: دفتر خارجہ
بجٹ کل 3 بجے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا: طارق فضل چودھری
ایران کے بحرین، اردن اور کویت میں امریکی اہداف پر حملے، آبنائے ہرمز بند
ایرانی رہنماؤں نے درخواست کر دی، بمباری جلد روک دی جائیگی: امریکی صدر کا دعویٰ
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا عالمی برادری سے فلسطینیوں کی نسل کشی پر کارروائی کا مطالبہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر