جتنا عدالت میں معاملہ طویل ہوگا اتنا ملک میں عدم استحکام بڑھےگا، فواد چوہدری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ پاکستان میں استحکام آنا چاہیے، جتنا عدالت میں معاملہ طویل ہوگا اتنا عدم استحکام بڑھے گا، استحکام کی طرف جانے کا واحد طریقہ انتخابات ہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے دیکھنا ہے کہ کیا آئین پورا دیکھا جائےگا یا کسی ایک نکتےکو دیکھا جائےگا، کیا آئین کے آرٹیکل 63 اے کی خلاف ورزی نہیں ہوئی۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا یہ ہی مطالبہ تھا کہ الیکشن ہوں، اپوزیشن سے کہنا چاہوں گا ملک کا بھی خیال کریں، اگر ملک کو سیاسی استحکام کی طرف نہیں لائے تو ملک کا نقصان ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ اب ہر یوٹیوب پر ویڈیو بنانے والا بندہ صحافی بنا پھرتا ہے، میں نےمطیع اللہ جان سے کہا کہ ایک خاتون اینکر کو آپ نے گالیاں دی تھیں، ان خاتون اینکر سے پہلے معافی مانگیں پھر میں جواب دوں گا ،تین سال سے فرح خان کا اگر مریم نواز کو پتا تھا تو آپ نے کیوں ثبوت چھپائے رکھے۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر نے ایران سے جنگ بندی ختم، دوبارہ حملوں کا اشارہ دے دیا
اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار ارکان کو یونان بھیجنے کا فیصلہ
دہشتگردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے: وزیراعظم
اسرائیل کے لبنان میں حملے تیز، مزید 28 افراد شہید، متعدد زخمی
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
چینی و امریکی وزرائے خارجہ کا رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو
اماراتی شہریوں پر ایران، لبنان اور عراق کیلئے سفری پابندیوں کا اعلان
صدرِ مملکت کا عالمی یومِ مزدور پر پیغام: محنت کش قومی ترقی کی بنیاد قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر