عمران خان میں امریکی سفیر سے آپ کے ساتھ آپ کے گھر میں ملا، کیا وہ غداری تھی؟ علیم خان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) تحریک انصاف کے منحرف رکن علیم خان نے عمران خان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 183 ارکان میں سے آپ کو کوئی ایک بندہ پسند نہیں آیا، جیو نیوز کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ جسے آپ پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتے تھے اسے کہتے ہیں 183ووٹ ڈال دو۔علیم خان کا کہنا تھا کہ ہم تو غدار بن گئے، چیمہ اور سالک کو بھی کہو غدار ہیں، پیسے لے لیے ہیں، علیم خان پر الزام لگاؤ تو سہی کہ اس نے پیسے لے لیے ہیں، مجھے آپ پر اور ان لوگوں پرافسوس ہوتا ہے جو الزامات لگاتے ہیں،انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کے ساتھ آپ کے گھر امریکی سفیر سے ملا تھا کیا وہ غداری تھی، علیم خان نے کہاکہ آپ نے اسمبلی توڑنی تھی تو پہلے توڑ دیتے، قوم کے سامنے کہہ رہا ہوں،جس دن ووٹ دوں گا اس کے 2 دن بعداستعفیٰ دوں گا۔واضح رہے کہ متحدہ اپوزیشن نے اسمبلی بحال کرنے اور انتخابی اصلاحات کے بعد نیا الیکشن کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران نیازی نے غیرآئینی سول مارشل لاء نافذ کیا، اسمبلی کو بحال کیا جائے، سپریم کورٹ معاملے پر فل کورٹ بینچ بنائے، اگر ہم قومی اسمبلی میں آئین نافذ نہیں کرسکتے تو ملک میں بھی نہیں کرسکتے،ہم سب جمہوریت پسند لوگ ہیں، پاکستان کے آئین کا دفاع کرنا ہر شہری کی ذمہ داری ہے،دھمکی کے بعد امریکی عہدیدار کا شکریہ سمجھ سے باہر ہے،ہمارے دباؤ میں آکر حکومت نے خود کشی کرلی جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری نے کہاہے کہ اعلیٰ عدلیہ ضیاء اور مشرف کا مارشل لاء نہیں روک سکی، عدلیہ سے امید اور درخواست ہے کہ عمران خان کے مارشل لا کو روکیں، عدلیہ سے کہتے ہیں آپ کے فیصلے سے ملک کی قسمت لکھی جائیگی،ہمیں تختہ دار پر لٹکادیں مگرجمہوریت کے تسلسل کو چلنے دیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری، جمعیت علمائے اسلام کے مولانا اسعد الرحمن، بلوچ رہنما اختر مینگل، عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما امیر حیدر خان ہوتی، ایم کیو ایم کے کنوینئر مقبول صدیقی، محسن داوڑ، سینیٹرعبدالغفور حیدری و دیگر کی مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ تین اپریل کا دن پاکستان کی تاریخ میں سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا کہ جب عمران نیازی نے سویلین مارشل لا نافذ کیا۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر نے ایران سے جنگ بندی ختم، دوبارہ حملوں کا اشارہ دے دیا
اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار ارکان کو یونان بھیجنے کا فیصلہ
دہشتگردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے: وزیراعظم
اسرائیل کے لبنان میں حملے تیز، مزید 28 افراد شہید، متعدد زخمی
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
چینی و امریکی وزرائے خارجہ کا رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو
اماراتی شہریوں پر ایران، لبنان اور عراق کیلئے سفری پابندیوں کا اعلان
صدرِ مملکت کا عالمی یومِ مزدور پر پیغام: محنت کش قومی ترقی کی بنیاد قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر