گیم شو کے دوران ثنا جاوید کے منہ پر بیگ گرپڑا، ویڈیو وائرل

کراچی(نیشنل ٹائمز): اداکارہ ثنا جاوید کے منہ پر گیم شو کے دوران بیگ گرپڑا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور حال ہی میں ساتھی ماڈلز اور میک اپ آرٹسٹ کے ساتھ تنازع کی زد میں آنے والی ثنا جاوید کے منہ پر نجی چینل کے ’گیم شو‘ کے دوران بیگ گر پڑا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔واقعہ اس وقت پیش آیا جب ثنا جاوید دیگر شرکا کے ساتھ گیم کھیل رہی تھیں اور ایک شخص نے بیگ ان کی طرف پھینکا۔ تاہم ثنا جاوید بیگ کو کیچ نہیں کرپائیں اور وہ زوردار طریقےسے ان کے منہ پر لگا۔واقعہ میں ثنا جاوید کو کوئی چوٹ تو نہیں آئی، تاہم ان کے منہ پر بیگ گرنے کی ویڈیو پورے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اداکارہ ثنا جاوید ساتھی ماڈلز کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کرنے کے تنازع میں پھنس گئی تھیں۔ ماڈل منال سلیم نے ثنا جاوید کا نام لیے بغیر ان پر الزام لگایا تھا کہ یہ اداکارائیں ہمیں دو ٹکے کی ماڈلز سمجھتی ہیں۔ منال سلیم کے بعد متعدد میک اپ آرٹسٹوں اور اداکاروں نے بھی ثنا جاوید کے رویے کو نامناسب قرار دیا تھا۔



  تازہ ترین   
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک
ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم
روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر