منظر صہبائی نے شادی کی دوسری سالگرہ کیسے منائی؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سینئر اداکار منظر صہبائی اور سینئر اداکارہ ثمینہ احمد کی شادی کو دو برس مکمل ہوگئے۔ اپنی شادی کی دوسری سالگرہ پر منظر صہبائی نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر ثمینہ احمد کے ہمراہ کیک کاٹتے خوشگوار موڈ میں تصویر شیئر کی اور بتایا کہ ہماری شادی کی آج دوسری سالگرہ ہے۔خیال رہے کہ سال 2020 میں لاک ڈاؤن کے دوران سینئر اداکارہ ثمینہ احمد نے ساتھی اداکار منظر صہبائی سے شادی کی تھی۔70 سال سے زائد عمر رکھنے والے منظر صہبائی کی ثمینہ احمد سے شادی 4 اپریل 2020 کو انجام پائی تھی۔فروری 1950 کو کراچی میں پیدا ہونے والی ثمینہ احمد کی اس سے قبل فلم ڈائریکٹر فرید احمد سے شادی ہوئی تھی جو 1993 میں انتقال کرگئے۔مشہور و معروف اسٹیج پرفامر، ٹی وی ادکارہ، پروڈیوسر اور ڈائریکٹر ثمینہ احمد کے مشہور ڈراموں میں الف نون، بول میری مچھلی، انگار وادی، پانی جیسا پیار، آخری بارش، فیملی فرنٹ، دھوپ میں ساون، تعلق، نور بانو، میرے ہمدم میرے دوست اور دیگر شامل ہیں۔اداکارہ کے فن کے اعتراف میں حکومت پاکستان انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کر چکی ہے۔دوسری جانب منظر صہبائی بھی پاکستان کی فلموں اور ڈراموں کے سینئر اداکار ہیں اور نامور شاعر سرمد صہبائی کے بھائی ہیں۔منظر صہبائی نے پاکستانی فلموں بول، زندہ بھاگ اور ماہِ میر میں اپنی جاندار اداکاری سے مداحوں کے دل جیتے۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر