پی ٹی آئی کا چھکا ان کے گلے پڑ سکتا ہے: سراج درانی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی کا کہنا ہے کہ تحریکِ انصاف کا چھکا ان کے گلے بھی پڑ سکتا ہے، ابھی معاملہ شروع ہوا ہے۔کراچی کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ملک میں بہتری آئے۔اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا کہ اس وقت جو حالات ہیں وہ نہیں ہونے چاہیے تھے، تحریکِ عدم اعتماد کا معاملہ ختم ہو گیا، اب اس پر کیا بات کریں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسپیکر اگر آئین کے خلاف جائے گا تو اس کے خلاف ایکشن ہو سکتا ہے، معاملہ سپریم کورٹ میں ہے، ابھی اس پر رائے نہیں دے سکتے۔آمدن سے زائد اثاثے ریفرنس کی سماعتدوسری جانب آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس کی سماعت کے دوران اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور دیگر ملزمان احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔فاضل جج کی ریٹائرمنٹ کے باعث سماعت لنک جج کے پاس ہوئی۔عدالت نے ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی کے 19 اپریل تک ملتوی کر دی۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر نے ایران سے جنگ بندی ختم، دوبارہ حملوں کا اشارہ دے دیا
اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار ارکان کو یونان بھیجنے کا فیصلہ
دہشتگردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے: وزیراعظم
اسرائیل کے لبنان میں حملے تیز، مزید 28 افراد شہید، متعدد زخمی
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
چینی و امریکی وزرائے خارجہ کا رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو
اماراتی شہریوں پر ایران، لبنان اور عراق کیلئے سفری پابندیوں کا اعلان
صدرِ مملکت کا عالمی یومِ مزدور پر پیغام: محنت کش قومی ترقی کی بنیاد قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر