اجے دیوگن نے اپنا فون نمبر بار بار تبدیل کرنے کی وجہ بتا دی

ممبئی (نیشنل ٹائمز): بالی ووڈ کے معروف اداکار اجے دیوگن کے بارے میں یہ مشہور ہے کہ وہ مسلسل اپنا فون نمبر تبدیل کرتے رہتے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اجے دیوگن نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بار بار فون نمبر بدلنے کی وجہ بتائی ہے۔ اداکار کا کہنا ہے کہ انہیں موبائل پر بات کرنے سے نفرت ہے اسی وجہ سے وہ فون سے دور رہتے ہیں۔اجے نے کہا کہ میں مسلسل نمبر تبدیل کرکے لوگوں کی موبائل کے ذریعے مجھ تک رسائی مشکل بنا دیتا ہوں کیوں کہ مجھے فون سے دور رہنا پسند ہے، جب تک کوئی بہت ہی ضروری کام نہ ہو کسی سے بھی کال پر بات نہیں کرتا۔مذکورہ اداکار کی طرح بالی ووڈ اسٹارز پریتی زنٹا اور پریانکا چوپڑا کی بھی فون نمبر تبدیل کرنے کی عادت ہے۔خیال رہے کہ اجے دیوگن کا شمار ان اداکاروں میں ہوتا ہے جو کام کے ساتھ اپنے خاندان کو بھی وقت دینا پسند کرتے ہیں۔ وہ اپنی نئی آنے والی فلم ’رن وے 34‘ میں جلوہ گر ہوں گے۔



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر