چوہدری سرور کے الزامات، ترجمان وزیراعلیٰ آفس نے مسترد کردیئے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے عثمان بزدار پر لگائے گئے الزامات کو ترجمان وزیراعلیٰ آفس نے مسترد کردیا۔ترجمان وزیراعلیٰ آفس کا کہنا ہے کہ چوہدری سرور کے عثمان بزدار پر الزامات میں صداقت نہیں، تقرر و تبادلوں میں ہمیشہ میرٹ کو مدنظر رکھا گیا۔انہوں نے کہا کہ گورنر رہنے والے شخص کو ایسی باتیں زیب نہیں دیتیں، چوہدری سرور کے بےبنیاد الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ چوہدری سرور اور عثمان بزدار کے درمیان ہمیشہ عزت و احترام کا رشتہ رہا۔خیال رہے کہ گزشتہ روزلاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پنجاب کے برطرف گورنر چوہدری محمد سرور نے کہا تھا کہ عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ بنانا سب سے بڑی عالمی سازش تھی، پاکستان،پنجاب اور پی ٹی آئی ورکر روتے رہے عثمان بزدار کو تبدیل کر دو۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر نے ایران سے جنگ بندی ختم، دوبارہ حملوں کا اشارہ دے دیا
اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار ارکان کو یونان بھیجنے کا فیصلہ
دہشتگردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے: وزیراعظم
اسرائیل کے لبنان میں حملے تیز، مزید 28 افراد شہید، متعدد زخمی
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
چینی و امریکی وزرائے خارجہ کا رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو
اماراتی شہریوں پر ایران، لبنان اور عراق کیلئے سفری پابندیوں کا اعلان
صدرِ مملکت کا عالمی یومِ مزدور پر پیغام: محنت کش قومی ترقی کی بنیاد قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر