عمران خان نے دھمکی دینے والے امریکی عہدیدار کا نام بتا دیا

سلام آباد (نیشنل ٹائمز)ملک کے نگراں وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کو دھمکی دینے والے امریکی عہدیدار کا نام بتا دیا۔بنی گالہ میں تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے سفیر اور امریکا کی جانب سے نمائندہ ڈونلڈ لو کے درمیان جو مکالمہ ہوا اس میٹنگ کے لیے دونوں طرف نوٹ لینے والے بیٹھے ہوئے تھے، جو مکالمہ تھا، اس کے منٹ جاری کیے گئے۔ڈونلڈ لو ، امریکا کے اسسٹنٹ سیکرٹری آف اسٹیٹ فار ساؤتھ اینڈ سینٹرل ایشیاء ہیں اور ان ہی کی پاکستانی سفیر سے ملاقات ہوئی تھی۔ادھر پاکستان کو دھمکی دینے والے امریکی عہدیدار ڈونلڈ لو نے گزشتہ روز بھارت کا دورہ کیا جہاں صحافی نے سوال کیا پاکستانی وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں آپ نے پاکستانی سفیر کو پیغام دیا‘ عمران خان نے کہا کہ آپ نے پیغام دیا ہے کہ عدم اعتماد ناکام ہوئی تو پاکستان کو مشکلات ہوں گی ‘ صحافی نے سوال پوچھا کیا آپ نے پاکستان کو پیغام دیا تھا کہ عمران خان رہے تو پاکستان کو مشکلات ہوں گی جس پر امریکی عہدیدار ڈونلڈ لو نے پاکستان کے الزامات پر تردید نہیں کی بلکہ اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں موجودہ صورتحال کو بغور دیکھ رہے ہیں، پاکستان میں آئینی اور قانونی عمل کی حمایت اور احترام کریں گے۔

 

 



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر