علی ظفر کے نئے آنے والے البم ’’حُسن‘‘ کا پہلا ٹریک ریلیز

لاہور(نیشنل ٹائمز): معروف پاکستانی گلوکار علی ظفر نے اپنے نئے آنے والے البم ’’حُسن‘‘ کا پہلا ٹریک ریلیز کر دیا ہے۔ علی ظفر نے البم کا آغاز صوفیانہ کلام ’’مولا‘‘ سے کیا جو سننے والوں پر سحر طاری کر دیتا ہے۔ آواز اور مناظر سامعین کو مسحور کن روحانی سفر پر لے جاتے ہیں۔ٹریک کی ویڈیو شاہی قلعے کے شیش محل میں عکس بند کی گئی۔ موسیقی گلوکار علی ظفر نے خود ترتیب دی جبکہ کلام کامل حیدرآبادی نے لکھا۔ گلوکار نے البم کا حوالے سے خصوصی پیغام بھی جاری کیا ہے۔علی ظفر کا کہنا ہے کہ ہم سب اپنے سفر سے گزرتے ہیں اور زندگی کو منفرد انداز میں دیکھتے ہیں، یہ البم اس خاص سفر کی عکاسی کرتی ہے جس سے میں بطور فنکار گزرا ہوں۔خیال رہے کہ علی ظفر تقریباً 11 سال بعد نیا البم ریلیز کر رہے ہیں، ان کا آخری البم “جھوم” 2011 میں ریلیز ہوا تھا۔

 



  تازہ ترین   
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک
ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم
روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر