تحریک عدم اعتماد کو مزید ٹالا نہیں جا سکتا: اٹارنی جنرل کا وزیراعظم کو مشورہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)اٹارنی جنرل بیرسٹر خالد جاوید خان نے وزیراعظم کو آگاہ کیا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کو مزید ٹالا نہیں جا سکتا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے اٹارنی جنرل بیرسٹر خالد جاوید خان کی ملاقات ہوئی جس میں تحریک عدم اعتماد سے متعلق قانونی مشاورت کی گئی۔ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل نے وزیراعظم کو کوئی بھی غیر آئینی اور غیر قانونی اقدام نہ کرنےکا مشورہ دیا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ اٹارنی جنرل نے وزیراعظم کو آگاہ کیا کہ تحریک عدم اعتماد کو مزید نہیں ٹالا جا سکتا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اٹارنی جنرل نے بتایا سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کسی کو ووٹ ڈالنے سے نہیں روک سکتے۔خیال رہے کہ اس سے قبل قانونی ٹیم وزیراعظم عمران خان کو یہ باور کروا چکی ہے کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کی صورت میں وہ وزارت عظمیٰ کے عہدے پر برقرار نہیں رہ سکتے۔وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ بروز اتوار 3 اپریل کو متوقع ہے۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر نے ایران سے جنگ بندی ختم، دوبارہ حملوں کا اشارہ دے دیا
اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار ارکان کو یونان بھیجنے کا فیصلہ
دہشتگردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے: وزیراعظم
اسرائیل کے لبنان میں حملے تیز، مزید 28 افراد شہید، متعدد زخمی
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
چینی و امریکی وزرائے خارجہ کا رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو
اماراتی شہریوں پر ایران، لبنان اور عراق کیلئے سفری پابندیوں کا اعلان
صدرِ مملکت کا عالمی یومِ مزدور پر پیغام: محنت کش قومی ترقی کی بنیاد قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر