سری لنکا میں حکومت مخالف مظاہرے روکنے کے لئے ایمرجنسی نافذ

کولمبو (نیشنل ٹائمز): سری لنکا میں سنگین اقتصادی بحران کے باعث حکومت کے خلاف جاری مظاہروں کوروکنے کے لئے ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا کے صدرنے ملک بھرمیں ہنگاموں اورپرتشدد واقعات کے بعد ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ دارالحکومت کولمبو سمیت مختلف شہروں میں رات کا کرفیو لگا دیا گیا ہے۔سری لنکا میں سنگین اقتصادی بحران کے باعث دواؤں ، ایندھن اورکھانے پینے کی اشیا کی شدید قلت ہوگئی ہے۔ ملک میں ڈیزل کی قلت ہونے سے 10 گھنٹے روزانہ بجلی بند کی جارہی ہے۔کولمبو میں سیکڑوں مظاہرین نے صدارتی محل کے سامنے احتجاج کیا اورصدرراجا پکسا سے استعفی دینے کا مطالبہ کیا۔سری لنکا میں گزشتہ کئی روزسے حکومت کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔ پولیس اورمظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں متعدد مظاہرین زخمی ہوچکے ہیں جبکہ کئی مظاہرین کوگرفتارکرلیا گیا ہے۔

 



  تازہ ترین   
سہیل آفریدی کا عمران خان کی رہائی کیلئے فورس بنانے کا اعلان
بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائیاں، 14 دہشتگرد ہلاک
مرحبا رمضان! سعودی عرب، خلیجی ممالک اور افغانستان میں آج پہلا روزہ
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج، رمضان کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات
ڈی آئی خان: دہشت گردوں کا مسافر بسوں اور کسٹم آفس پر حملہ، ایک اہلکار شہید
فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کسی صورت قبول نہیں، پاکستان کا دو ٹوک مؤقف
عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک، پی ٹی آئی کا مؤقف سیاسی ہے: رانا ثنا اللہ
شہبازشریف کی امیر قطر سے ٹیلیفونک گفتگو، رمضان المبارک کی مبارکباد دی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر