چھینہ گروپ نے پرویز الہٰی کی حمایت کر دی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پنجاب کی وزارتِ اعلی کے معاملے پر پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چھینہ گروپ نے چوہدری پرویز الہٰی کی حمایت کردی ۔اس سلسلے میں پی ٹی آئی کے چھینہ گروپ کے 14 ارکان نے پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویز الہٰی سے ملاقات کی اور وزارتِ اعلیٰ کے لیے انہیں بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔چوہدری پرویز الہٰی سے ملاقات کرنے والوں میں ریٹائرڈ کرنل غضنفر، اعجاز بندیشہ، شہاب الدین، خواجہ داؤد سلیمانی اور دیگر شامل تھے۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا انتخاب، اسمبلی ایجنڈا جاریاس موقع پر پی ٹی آئی کے چھینہ گروپ کے سربراہ غضنفر عباس چھینہ کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الہٰی کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں۔غضنفر عباس چھینہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ناراض ممبران کو منا کر ان کی حمایت بھی حاصل کریں گے۔پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ہو گاوزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا استعفیٰ قبول ہونے اور صوبائی کابینہ تحلیل ہونے کے بعد وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے سلسلے میں پنجاب اسمبلی کا اجلاس 11 بجے شروع ہو گا۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے جہانگیر ترین نے پرویز الہٰی کے خلاف حمزہ شہباز کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔حمزہ شہباز وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے لیے متحدہ اپوزیشن کے امیدوار ہیں۔گزشتہ روز مستعفی ہونے والے وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔پنجاب اسمبلی میں پارٹی پوزیشنپنجاب اسمبلی میں ارکان کی کل تعداد 371 ہے۔پنجاب اسمبلی میں تحریکِ انصاف کے ارکان کی تعداد 183، مسلم لیگ ن کے ارکان کی تعداد 165، مسلم لیگ ق کے ارکان کی تعداد 10 ہے۔پنجاب کے ایوان میں پیپلز پارٹی کے ارکان کی تعداد 7 ہے، 5 ارکان آزاد ہیں، ایک رکن کا تعلق راہِ حق پارٹی سے ہے۔بزدار کا استعفیٰ منظورواضح رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعظم عمران خان سے مشاورت کے بعد گورنر پنجاب چوہدری سرور نے عثمان بزدار کا پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ سے استعفیٰ منظور کر لیا تھا۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر نے ایران سے جنگ بندی ختم، دوبارہ حملوں کا اشارہ دے دیا
اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار ارکان کو یونان بھیجنے کا فیصلہ
دہشتگردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے: وزیراعظم
اسرائیل کے لبنان میں حملے تیز، مزید 28 افراد شہید، متعدد زخمی
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
چینی و امریکی وزرائے خارجہ کا رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو
اماراتی شہریوں پر ایران، لبنان اور عراق کیلئے سفری پابندیوں کا اعلان
صدرِ مملکت کا عالمی یومِ مزدور پر پیغام: محنت کش قومی ترقی کی بنیاد قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر