کیا عدم اعتماد سے پہلے وزیراعظم کی جان کو خطرہ نہیں تھا؟ اپوزیشن کا سوال

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اپوزیشن رہنماؤں نے سوال کیا ہے کہ کیا عدم اعتماد سے پہلے وزیراعظم کی جان کو خطرہ نہیں تھا؟اسلام آباد میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما امیر حیدر خان ہوتی اور رہنما بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) جام کمال نے پریس کانفرنس کی۔عمران خان نے اپنی جان کو لاحق خطرے کا خدشہ ظاہر کردیاامیر حیدر ہوتی نے کہا کہ وزیراعظم صاحب کا کہنا ہے کہ ان کی جان کو خطرہ ہے، پوچھنا تھا کہ کیا عدم اعتماد کی تحریک سے پہلے ان کی جان کو خطرہ نہیں تھا؟انہوں نے کہا کہ او آئی سی کے موقع پر کیوں نہیں بتایا کہ دھمکی ملی ہے، اپوزیشن کے پاس نمبر پورے ہوگئے تو ان کی جان کو خطرہ ہے؟اے این پی رہنما نے مزید کہا کہ بی اے پی نے مرکز میں ہمارا ساتھ دیا، مستقبل میں بھی ساتھ چلیں گے۔جام کمال نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں خالد مگسی نے پارٹی کی نمائندگی کی، بہت سے چیلنجز ہیں، جتنی زیادہ سنجیدگی ہوگی ملک کے لیے فائدہ ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے حالات مختلف ہوتے ہیں، آج میں وزیراعلیٰ نہیں لیکن اے این پی سے اچھا تعلق ہے۔

 

 



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر