عثمان بزدار کا استعفیٰ سیاسی سمجھوتہ ہے، وزیراعظم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر اعظم عمران خان نے عثمان بزدار کو وزارت اعلیٰ سے ہٹائے جانے کو سیاسی سمجھوتا قرار دے دیا۔سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا استعفیٰ سیاسی سمجھوتہ ہے۔عمران خان نے کہا کہ وہ اتوار کو بڑا سرپرائز دیں گے، کپتان کبھی اپنی اسٹریٹجی شیئر نہیں کرتا، عدم اعتماد ملک کے خلاف ایک بہت بڑی بین الاقوامی سازش ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ یہ ایک بہت بڑی بین الاقوامی سازش ہے، نیشنل سیکیورٹی اجلاس میں بھی خط کا معاملہ اٹھایا، میں نےصحیح فورم پر صحیح وقت پر معاملہ اٹھایا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ اس ملک نےکہا جب تک عمران خان موجود ہیں ہم آگے نہیں بڑھیں گے، اس ملک نے کہا صرف عمران خان کو ہٹایا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے سفیر کو کہا گیا کہ عمران خان ناقابل قبول ہیں، ہٹایا جائے، کہا گیا عمران خان کو ہٹانے کے بعد تعلقات سے متعلق دیکھا جائے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ سفیر کو کہا گیا دورہ روس سے متعلق فیصلہ عمران خان کا ذاتی فیصلہ ہے۔

 

 

 



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر