گورنر پنجاب نے بزدار کا استعفیٰ منظور کر لیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے وزیرِ اعلی سردار عثما ن بزدار کا استعفیٰ منظور کر لیا۔اس معاملے پر انہوں نے وزیرِ اعظم عمران خان سے حتمی اجازت بھی لی۔گورنر پنجاب چوہدری سرور نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل (2 اپریل کو) طلب کر لیا۔اس سے قبل وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے استعفے کے معاملے پر گورنر پنجاب چوہدری سرور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دارالحکومت اسلام آباد میں سیاسی معاملات کو دیکھتے ہوئے عثمان بزدار کے استعفے پر غور کیا گیا۔وزیرِ اعظم عمران خان نے گورنر پنجاب چوہدری سرور کو وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے استعفے سے متعلق ہدایات دیں۔گورنر پنجاب چوہدری سرور نے وزیرِ اعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات کے حوالے سے وزیرِ اعظم عمران خان کو آگاہ کیا۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ گورنر پنجاب وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے مل کر قانونی تقاضے پورے کر چکے ہیں۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ گورنر پنجاب چوہدری سرور کی جانب سے وزیرِ اعظم عمران خان کو پرویز الہٰی سے ملاقات اور نمبر گیم کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔

 

 

 



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر