سوئٹزرلینڈ میں ایک ہی خاندان کے5افراد نےساتویں منزل سے چھلانگ لگا دی

برن(نیشنل ٹائمز): سوئٹرزلینڈ میں ایک ہی خاندان کے5 افراد نے ساتویں منزل سے چھلانگ لگا دی۔ واقعہ میں 4 افراد ہلاک ہوگئے اور ایک 15 سالہ لڑکا بچ گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق سوئٹرزلینڈ کے قصبے مونٹریکس میں فرانسیسی خاندان کے5 افراد نے ساتویں منزل سے ایک ایک کرکے چھلانگ لگا دی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 15 سالہ لڑکا بچ گیا جوکوما میں ہے۔پولیس حکام کے مطابق عمارت سے کودنے والوں میں40 سالہ شخص، اس کی 41 سالہ بیوی ، اس کی جڑواں بہن، جوڑے کی 8 سالہ بیٹی اور 15سالہ لڑکا شامل ہے۔خاندان کے پس منظر اورکورونا وبا سے متعلق خاندان کے رویے اورسازشی نظریات میں ان کی دلچپسی کودیکھتے ہوئے پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ اجتماعی خود کشی بھی ہوسکتا ہے۔پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ خاندان نے خود کو معاشرے سے الگ کر لیا تھا جس کی وجہ سے انہوں نے اپنی 8 سالہ بیٹی کو اب تک کسی اسکول میں داخل نہیں کروایا تھا جبکہ صرف ایک خاتون گھر سے باہر کام کرنے جاتی تھی۔

 



  تازہ ترین   
وزیراعظم کا پٹرول 74، ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لٹر کمی کا اعلان
ایران امریکا معاہدہ: قومی اسمبلی میں اظہار تشکر کی قرارداد منظور
سلامتی کونسل سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے: پاکستان
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی بجٹ پیش کر رہے ہیں
صدر نے سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت کے چیفس کے دورۂ روس کی منظوری دیدی
لبنان، حزب اللہ، اسرائیل سمیت تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی کی توقع رکھتے ہیں: ٹرمپ
امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ آج سوئٹرز لینڈ میں شروع ہوگا
امریکی نائب صدر آج رات مذاکرات کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ نہیں ہوں گے، وائٹ ہاؤس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر