بھارت میں باحجاب طالبات کوامتحان دینے کی اجازت پر7اساتذہ معطل

نئی دہلیاسلام آباد(نیشنل ٹائمز): بھارت میں باحجاب طالبات کوامتحان دینے کی اجازت پر7 اساتذہ کومعطل کردیا گیا۔بھارتی ریاست کرناٹک میں مسلمان دشمنی سرکاری پالیسی بن گئی۔ دسویں جماعت کی باحجاب طالبات کوامتحان میں بیٹنھے کی اجازت دینے پر7اساتذہ کومعطل کردیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق معطل اساتذہ میں امتحانی مرکز پرسینٹرسپریٹنڈنٹ کے فرائض انجام دینے والے 2 اساتذہ بھی شامل ہیں۔دوسری جانب کرناٹک کے ہندوانتہاپسند وزیر داخلہ اراگا جانیندرا کا کہنا ہے کہ امتحانی مراکز میں حجاب پہننے والی طالبات کے خلاف کارروائی کی جائے گی اورانہیں امتحانات میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔رواں ماہ کے شروع میں کرناٹک ہائی کورٹ نے تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے سے متعلق ایک فیصلہ سنایا تھا اور اسے غیر ضروری مذہبی عمل قرار دیا تھا۔ بھارتی سپریم کورٹ نے بھی مسلمان دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حجاب پرپابندی کیخلاف مسلمان طالبات کی درخواست کومسترد کردیا تھا۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر