عمران خان کے خطاب کے بعد ریحام کا بھارتی چینل کو انٹرویو

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ، صحافی ریحام خان کا کہنا ہے کہ عمران خان کا سیاسی کیریئر ختم ہو چکا ہے، اب عوام اُن سے بری طرح سے تنگ آ چکے ہیں، وہ ایک خود پسند شخصیت ہیں۔وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے گزشتہ شب کیے گئے خطاب کے بعد ریحام خان نے بھارتی میڈیا ’این ڈی ٹی وی‘ کو ایک خصوصی انٹرویو دیا۔ریحام خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خطاب میں کچھ نیا نہیں تھا، سب پرانا اور گھسی پٹی باتیں دہرائی گئی ہیں، عمران خان بلاوجہ امریکا کو تنازع میں گھسیٹ رہے ہیں جبکہ وہ خود ایک متنازع شخصیت ہیں۔ر یحام خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کوذوالفقار علی بھٹو بننے کا بہت شوق ہے وہ خود کو ایک سیاسی شہید بنانا چاہتے ہیں۔ریحام خان نے کہا کہ جس طرح وہ اپنے کرکٹ کے دور میں مداحوں میں گھرے رہتے تھے وہ سیاست میں بھی اس طرح کا ہی مقام چاہتے ہیں، اسی لیے نہ استعفیٰ دے رہے ہیں اور نہ ہی کچھ ڈھنگ کا کر پا رہے ہیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ عمران خان ایک بار سیاست اور وزیر اعظم کی کرسی سے اتر گئے تو اُنہیں کوئی یاد بھی نہیں کرے گا، پاکستان عمران خان کو ایسے بھول جائے گا جیسے وہ تھا ہی نہیں۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر