اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان پر قاتلانہ حملےکا منصوبہ سامنے آیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے بتایا کہ سیکیورٹی ایجنسیوں نے رپورٹ کیا ہے کہ وزیر اعظم پر قاتلانہ حملے کا منصوبہ سامنے آیا۔انہوں نے کہا کہ ان رپورٹس کے بعد حکومتی فیصلے کے مطابق وزیراعظم کی سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کا منصوبہ سامنے آیا ہے، فواد چوہدری



