کے پی بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ، PTI آگے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں نتائج سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے، اکثر مقامات پر پی ٹی آئی کے امیدوار آگے ہیں۔ہزارہ ڈویژن میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی جانب سے بھی بھرپور مقابلہ جاری ہے، سوات اور ایبٹ آباد کے سٹی میئر سمیت کئی اضلاع اور تحصیلوں میں ووٹ ڈالے گئے۔خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات، اب تک کی پارٹی پوزیشن کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق 64 تحصیل کونسل میں 35 کے نتائج مکمل ہوگئے ہیں۔پی ٹی آئی کی 16 تحصیل کونسل میں کامیاب، 11 تحصیل کونسل میں آگے ہے، جے یو آئی (ف) 5 تحصیل کونسل میں کامیاب، 7تحصیل کونسل میں آگے ہے۔آزاد امیدوار 7 تحصیل کونسل میں کامیاب ہوئے جبکہ ایک تحصیل کونسل میں آزاد امیدوار آگے ہے۔مسلم لیگ ن ایک تحصیل کونسل میں کامیاب، 5 تحصیل کونسل میں آگے ہے، جماعت اسلامی 3 تحصیل کونسل میں کامیاب، 2 تحصیل کونسل میں آگے ہے۔پیپلز پارٹی 1 تحصیل کونسل میں کامیاب، 1 تحصیل کونسل میں آگے ہے جبکہ عوامی نیشنل پارٹی 2 تحصیل کونسل میں کامیاب ہوئی ہے۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر