اداکارہ مدیحہ افتخار کے والد انتقال کرگئے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اداکارہ و ماڈل مدیحہ افتخار کے والد، اداکار و میزبان سید افتخار احمد انتقال کر گئے۔مدیحہ افتخار کی جانب سے اپنے والد کے انتقال کی خبر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر دی گئی۔مدیحہ افتخار کا اپنی انسٹا اسٹوری پر والد کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھنا تھا کہ ’آج میری دعا میرے باپ کو صحت دینا سے میرے باپ کو جنت نصیب کرنا میں بدل گئی ہے۔‘واضح رہے کہ مدیحہ افتخار کے والد مختصر عرصے سے علیل تھے جبکہ طبیعت زیادہ بگڑنے کے نتیجے میں سید افتخار احمد راولپنڈی کے اسپتال میں دم توڑ گئے۔یاد رہے کہ مدیحہ افتخار کے والد، سید افتخار احمد پاکستان شوبز ناڈسٹری کے لیجنڈری اداکار تھے، سید افتخار احمد کئی سال سرکاری ٹی وی کے مقبول پروگرام ’بولتے ہاتھ‘ سے وابستہ رہے۔سید افتخار احمد کو حکومت کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا گیا۔سید افتخار احمد کی تدفین اسلام آباد میں ہوئی جس میں ان کی قریبی رشتہ داروں اور سرکاری ٹی وی سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے شرکت کی تھی۔دوسری طرف شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد کی جانب سے سوشل میڈیا پر انسٹا اسٹوریز کے ذریعے مدیحہ افتخار سے اُن کے والد کے کے انتقال پر افسوس اور تعزیت کر رہے ہیں۔

 



  تازہ ترین   
ایران اور امریکا کو جنگ بندی کیلئے جامع منصوبہ ’اسلام آباد اکارڈ‘ موصول ہو گیا: برطانوی میڈیا
بچت کیلئے ماحول دوست گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دینا ہوگا: وزیراعظم
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
مودی کی اسرائیل پالیسی ’امبانی۔ایپسٹین‘ کے زیرِ اثر تشکیل پائی: نیویارک ٹائمز
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سربراہ نے ٹرمپ کی دھمکیوں کو نفرت انگیز قرار دیدیا
امریکا، ایران اور ثالثوں کی ممکنہ 45 روزہ جنگ بندی کی شرائط پر بات چیت
وزیراعظم کا اماراتی بندرگاہ پر حملے میں پاکستانی شہریوں کے زخمی پر اظہارِ تشویش
دوسروں کو دھمکانے والا خود پتھر کے زمانے میں پھنسا ہوا ہے: ایرانی نائب صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر