الیکشن کب ہوں گے یہ فیصلہ ہم نے کرنا ہے، حافظ حمد اللّٰہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللّٰہ کا کہنا ہے کہ عمران خان اور شیخ رشید کو رخصت کرنا ہوگا، الیکشن کب ہوں گے یہ فیصلہ ہم نے کرنا ہے، اصلاحات بھی ہوں گی اور الیکشن بھی ہوگا۔جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ شیخ رشید کی بات کو دیکھ کر متحدہ فیصلے نہیں کرتی، شیخ رشید کو 4 سال بعد یقین ہوا کہ عمران خان کی حکومت نہیں رہے گی۔انہوں نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن کے نمبرز پورے ہیں، اوورسیز کو ووٹ دینے کے حق میں ہیں، متحدہ اپوزیشن مشاورت کے ساتھ ریفارمز کے حق میں ہے ، انتخابی اصلاحات ضرور کریں گے۔حافظ حمداللّٰہ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی رائے کو بلڈوز کر کے انتخابی اصلاحات کیسے ممکن ہیں، الیکشن کمیشن نے بھی 37 آئینی اور قانونی سوالات اٹھائے، نئی حکومت آئے گی۔ان کا کہنا تھا کہ عالمی قوتیں کون ہیں ؟ امریکا، یورپ کی آپ نے غلامی اور بندگی کی، آپ نے امریکا کے کہنے پر کشمیر بیچ دیا، بھارت کے حوالے کردیا، آپ نے امریکا کے کہنے پر سی پیک بند کردیا، اسٹیٹ بینک آئی ایم ایف کے حوالے کیا۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر