متحدہ اپوزیشن اور ایم کیو ایم کے درمیان معاملات طے پاگئے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر متحدہ اپوزیشن اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں ایم کیو ایم اور اپوزیشن رہنماؤں میں ملاقات کے دوران تمام معاملات طے پاگئے، ایم کیو ایم تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کا ساتھ دے گی۔پیپلزپارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم اور اپوزیشن کے درمیان حتمی ڈرافٹ کے معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔ معاہدے پر دستخط کے وقت مولانا فضل الرحمٰن، شہباز شریف، آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری بھی موجود تھے۔ایم کیو ایم اور اپوزیشن میں معاملات طے پانے کے بعد حکومت کے اسمبلی میں 164 جبکہ متحدہ اپوزیشن کے نمبر 177 تک پہنچ گئے ہیں۔رپورٹس کے مطابق ایم کیو ایم کے اپوزیشن سے اتحاد کے بعد منحرف حکومتی ارکان کے بغیر ہی متحدہ اپوزیشن کو قومی اسمبلی میں اکثریت مل گئی ہے۔واضح رہے کہ کچھ دیر پہلے ایم کیو ایم رہنماؤں سے حکومتی ارکان نے بھی ملاقات کی تھی۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر